فرانس کے آرمی چیف جنرل مینڈون کا کہنا ہے کہ امریکا اب ایک غیریقینی اتحادی بن چکا ہے،امریکی اقدامات فرانس کے مفادات اور سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کسی بھی کارروائی سے پہلے ہمیں آگاہ نہیں کرتا، امریکی فیصلوں کے اثرات ہماری سلامتی پر پڑ رہے ہیں۔
امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
امریکا نے ہمیں آگاہ کیے بغیر افغانستان سے انخلا کا فیصلہ کیا،امریکا نے فرانس کو بتائے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں مداخلت کی۔
یورپ اب امریکا کی ترجیح نہیں رہا،فرانسیسی افواج کی اولین ترجیح فرانسیسی شہریوں کا تحفظ ہے۔
