ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ خطے میں استحکام صرف باہمی احترام اور تعاون سے ممکن ہے،
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک میں عوامی بیداری کی لہر ہے،عرب ممالک کے عوام اسرائیل کیخلاف سراپا احتجاج ہیں،دنیا کے لوگوں کے دل اسرائیل کے ساتھ نہیں۔
امریکا اور ایران کی رضامندی سے پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، وزیراعظم
دوسری جانب ترک صدرکا کہنا ہے کہ ایران جنگ میں امن قائم کرنے کیلیے تمام وسائل کے ساتھ کام جاری رکھیں گے،جنگ نے ترکی کی معیشت اور پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔
ایک بیان میں طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ معیشت کو بچانے کیلئے مختلف اقدامات پر غور کر رہے ہیں ،جنگ کی وجہ سے توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
