کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان نے سخت کارروائی کرتے ہوئے بڑی ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا۔
مرکزی بینک نے ڈریم ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ فوری طور پر ختم کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد مذکورہ کمپنی، اس کا مرکزی دفتر اور تمام برانچز اب کسی بھی قسم کی زرمبادلہ سے متعلق کاروباری سرگرمیاں انجام نہیں دے سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہائی آکٹین استعمال کرنے پر افسران خود ادائیگی کریں گے، حکومت کا فیصلہ
اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ یہ کارروائی ضابطہ جاتی ہدایات کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث عمل میں لائی گئی ہے۔ جبکہ مالیاتی نظام میں شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
