وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے،امریکا اور ایران کی رضامندی سے پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے، جنگ کے خاتمے کیلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات ضروری ہیں،پاکستان جامع حل کیلئے مذاکرات کی سہولت کاری کو اعزاز سمجھے گا۔
Pakistan welcomes and fully supports ongoing efforts to pursue dialogue to end the WAR in Middle East, in the interest of peace and stability in region and beyond. Subject to concurrence by the US and Iran, Pakistan stands ready and honoured to be the host to facilitate…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 24, 2026
بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف نے ٹرمپ ،وٹکوف اور عباس عراقچی کوبھی پیغام ٹیگ کردیا۔جواب میں امریکی صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کاٹویٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کیلئے پرعزم ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی ذرائع اور روابط کے ذریعے آگے بڑھنے کے عزم پرقائم ہے،سفارتکاری اور مذاکرات کے عمل میں بعض امور کو خاموشی سےآگے بڑھانا ہوتا ہے۔
