وائٹ ہاؤس نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے درمیان فون کال کی تصدیق کردی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ نہایت حساس سفارتی معاملات ہیں اور امریکا میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا،صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے ، کسی بھی ممکنہ ملاقات سے متعلق قیاس آرائیوں کو حتمی نہ سمجھا جائے۔
امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین چاہیں تو پرامن حل کیلئے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں،پاکستان مسلسل خطے میں امن و استحکام کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کی حمایت کرتا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پریہ رپورٹ ہوا تھا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، وٹکوف اور جیرڈ کشنرممکنہ طور پر اگلے ہفتے اسلام آباد میں مذاکرات میں شریک ہونگے۔
