ایران میں جاری جنگ اور برے معاشی حالات کے دوران ایک مقامی سپر مارکیٹ انسانیت اور یکجہتی کی علامت بن گئی۔
دکاندار کے ایک سادہ پیغام نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ سپر مارکیٹ کے باہر آویزاں ہاتھ سے لکھے گئے بورڈ پر درج تھا کہ جتنی ضرورت ہو ، سامان لے جائیں، جنگ کے بعد ادائیگی کر دیں۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی اور مہنگائی میں اضافے کے باعث ایران میں اشیائے خورونوش کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
View this post on Instagram
ایسے میں اس دکاندار کا اقدام صرف ایک ذاتی مدد نہیں بلکہ معاشرتی یکجہتی کی ایک بڑی مثال قرار دیا جا رہا ہے ،یہ روایت مشکل حالات میں ایک دوسرے کا سہارا بننے کی عکاسی کرتی ہے۔
