گزشتہ روز ریکارڈ کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سوننے کی قیمت 16 ہزار 300 روپے اضفے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 975 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئئی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 858 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی تھی، جب فی تولہ سونا 43 ہزار 600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے کا ہو گیا تھا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 37 ہزار 380 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 83 ہزار 883 روپے رہی۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ میں تیل اور کرنسی کی قیمتوں، اور مقامی ڈیمانڈ و سپلائی کے اثرات کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
