عراق پر امریکا کے فضائی حملے میں الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت 15 جنگجو شہید ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے عراق کے صوبہ الانبار میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ الحشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 30 جنگجو زخمی بھی ہو گئے۔
ایران جنگ میں 13 امریکی اور 15 اسرائیلی فوجی مارے گئے
الحشد الشعبی کو ’پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو اب باقاعدہ عراق کی فوج کا حصّہ ہے، لیکن اس میں کچھ ایران نواز گروپ بھی شامل ہیں۔
رائٹرز کے مطابق حشد الشعبی نے اپنے الانبار آپریشنز کمانڈر سعد البیجی اور ان کے 14 ساتھیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ حملہ امریکا نے کیا؎ا۔ ذرائع کے مطابق حملے کے وقت اعلیٰ کمانڈرز کی سکیورٹی میٹنگ جاری تھی۔
