بھارت اتر پردیش میں ایک خاتون آخری رسومات کے لیے گھر منتقل کیے جانے کے دوران اچانک زندہ ہو گئیں۔
رپورٹس کے مطابق ونیتا شکلا نامی 50 سالہ خاتون کو گھر میں گرنے کے بعد نجی ہسپتال منتقل کی گئی تھیں۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی تشخیص میں ان کی حالت نازک قرار دی اور بتایا کہ زندہ رہنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
درخت ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں، سائنسدانوں کی حیران کن تحقیق
دو دن کے علاج کے بعد ونیتا شکلا کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے تصدیق کی تھی کہ ان میں زندگی کی کوئی علامات موجود نہیں ہیں۔ ان کے شوہر کے مطابق، وہ گھر واپس لائی جا رہی تھیں اور خاندان کو بتایا گیا تھا کہ ان کی آخری رسومات کی تیاری کر لی جائے کیونکہ ان کی دل کی دھڑکن کم اور سانس تقریباً بند تھی۔
تاہم راستے میں ایمبولینس ایک سڑک پر موجود گڑھے سے ٹکرائی، جس کے فوری بعد ونیٹا نے سانس لینا شروع کر دیا۔ انہیں فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو ہفتوں کے علاج کے بعد وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو گئیں اور اسپتال سے ڈسچارج کر دی گئیں۔
انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ دانت رکھنے کا عالمی ریکارڈ
ماہرین اس واقعے کو ایک طبی معمہ قرار دے رہے ہیں، جو انسانی جسم اور دماغ کے کام کرنے کے طریقوں کے بارے میں مزید تحقیق کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
