ایران نے جنگ روکنے کیلئے امریکا اور اسرائیل کو 6 اسٹریٹجک شرائط پیش کر دیں۔
نجی چینل کے مطابق ایک اہلکار نے نام ظاہر کیے بغیر ایرانی میڈیا کو بتایا کہ علاقائی پارٹیوں اور ثالثوں نے ایران کو جنگ روکنے کی تجاویز پیش کی ہیں۔
اہلکار نے نئے قانونی اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت چھ شرائط بتائیں جن میں سے پہلی جنگ دوبارہ نہ شروع ہونے کی یقین دہانی ہے۔
تل ابیب اور امریکی اڈوں پر حملے ، نیا سرپرائز دیں گے ، ایرانی فوج
دوسری خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بند ، تیسری جارح کو پیچھے دھکیلنا اور ایران کو ہرجانے کی ادائیگی ہے۔
چوتھی شرط تمام علاقائی فرنٹس پر جنگ کو ختم کیا جانا ، پانچویں آبنائے ہرمز کیلیے نئے قانونی رجیم پر عملدرآمد اور چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا آپریٹیوز کیخلاف قانونی کارروائی اور انہیں ملک بدر کرنا ہے۔
ایران کے امریکا و اسرائیلی اہداف پر تازہ حملے، ایرانی فوج نے 10 ڈرونز تباہ کر دیے
یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ شرائط کن ثالثوں کے ذریعے امریکا اور اسرائیل کو پیش کی گئی ہیں۔
