امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
سی این این نے ترجمان دفترخارجہ طاہراندرابی کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کے حواللے سے پاکستان کی آمادگی کا دعویٰ کیا ہے۔
سی این این نے کہا کہ پاکستانی ترجمان نے بتایا کہ دونوں فریق متفق ہوں تو مذاکرات کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنا پاکستان کیلئے باعثِ اعزاز ہو گا۔
ایران آرمی کے ترجمان کا امریکی صدر ٹرمپ کو طنزیہ پیغام عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
دسری جانب الجزیرہ ٹی وی، امریکی جریدے، رائٹرز اور ایکزیوس جیسے اداروں نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور مصر مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کیلئے کوشاں اور فریقین کے درمیان کسی معاہدے کیلئے متحرک ہیں۔
