پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان کو اچھی کارکردگی پر صلہ مل گیا۔
آئی سی سی نے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا، انہیں فروری میں غیرمعمولی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی بیٹر نے چھ اننگز میں 383 رنز بنائے تھے، انہوں نے ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار، کئی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے
یاد رہے کہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کیے گئے تھے لیکن یہ اعزاز صاحبزادہ فرحان کے نام رہا۔
