چین نے فوری طور پر فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
چین نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے فوری طور پر مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تنازع میں شامل تمام فریقین کو خوفناک چکر کو روکنے کے لیے فوجی کارروائیاں ختم کرنا ہوں گی، ورنہ صورتحال مزید بگڑ کر پورے خطے کو افراتفری کی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق طاقت کا استعمال صرف ایک خطرناک تسلسل کو جنم دے گا اور یہ جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی۔
ایران آرمی کے ترجمان کا امریکی صدر ٹرمپ کو طنزیہ پیغام عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
چین نے زور دیا کہ مسئلے کا حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
