ملک میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ہو گئی۔
آج سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہو گئی، فی تولہ سونا ساڑھے چار لاکھ روپے سے بھی نیچے آ گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 43 ہزار 600 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 37 ہزار 380 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 83 ہزار 883 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
ایک ماہ کے دوران ملک سونا 1 لاکھ 16 ہزار 100 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں436 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار250 ڈالرکا ہو گیا ہے۔
