ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کیلئےغیر ملکی کھلاڑیوں کی لاہورآمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
ملتان سلطانزکےغیرملکی کھلاڑی اورسپورٹ اسٹاف لاہورپہنچ گیا ہے، ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ ٹم پین، برینڈن ویلسن اور مائیک سمتھ پہنچ چکے ہیں۔
ان کے علاوہ لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں اسٹیوسمتھ، تبریزشمسی، پیٹرسیڈل، جوش فیلیپ، لچلن شا شامل ہیں۔
Kesi lagi Eidi?
The boys from New Zealand are here!! #UnitedWeWin | #RangJeetKaLaalHai pic.twitter.com/8jvNSBkl5C
— Islamabad United (@IsbUnited) March 23, 2026
نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے اور مارک چیپمین بھی پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پہنچ چکے ہیں، دونوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہم آگئے ہیں شیروز‘۔
پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 کا نیا شیڈول جاری کر دیا
یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ میچ صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے اور تمام میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔
