سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ تمام عمرہ ویزا ہولڈرز 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑ دیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ زائرین ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل وطن واپس روانہ ہو جائیں۔
ایران کا اسرائیل کو جوہری نگرانی اور عدم پھیلاؤ معاہدے کا پابند بنانے کا مطالبہ
وزارت نے خبردار کیا ہے کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قید اور جرمانے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سعودی عرب نے یہ اقدام مملکت میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے حصے کے طور پر اٹھایا ہے۔
