عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 3.86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا 4,329 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی 3.11 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، اور چاندی 65.78 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
سری لنکا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، بس سروس متاثر ہونے کا خدشہ
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات، ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تبدیلی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔
