ایران نے سلامتی کونسل سے اسرائیل کو جوہری نگرانی اور عدم پھیلاؤ معاہدے کا پابند بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک 15 نکاتی خط ارسال کیا ہے، جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی جوہری نگرانی کو قبول کرے اور اپنے جوہری ہتھیار ترک کرے۔
خط میں ایران نے مؤقف اختیار کیا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہونے پر مجبور کرے اور اس کی جوہری سرگرمیوں کو عالمی نگرانی کے دائرے میں لایا جائے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خط میں اسرائیل کی ماضی کی جارحانہ پالیسیوں اور خطے میں جوہری تنصیبات پر حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے، درجنوں عمارتیں ملیا میٹ
خط میں مزید کہا گیا کہ سلامتی کونسل اسرائیل سے جوہری ہتھیاروں کی ملکیت ترک کرنے کا واضح مطالبہ کرے تاکہ مشرق وسطیٰ میں اسلحے کی دوڑ کو روکا جا سکے اور خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
