ملک بھر میں آج یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر فوجی جوانوں نے “اللہ اکبر” اور “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
کفایت شعاری اقدامات کے تحت اس سال یومِ پاکستان کی روایتی پریڈ اور 23 مارچ سے منسلک بڑی تقریبات منعقد نہیں کی گئیں۔
لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فضائیہ اور ستلج رینجرز کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔
پیٹرول،ڈیزل اور ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا رہے،وفاقی وزیر خزانہ
تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضل تھے، جنہوں نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔
