وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے،منصوبوں کی تشکیل سے تکمیل تک خود جائزہ لوں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان نے عید کے دوسرے روز بھی عمائدین اور شہریوں سے عید ملاقات کی اورمسائل سنے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوامی مسائل کا حل ہے۔
145 دہشتگرد ہلاک کیے، ہم ایک ہزار سال تک دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنے کو تیار ہیں، سرفراز بگٹی
بلوچستان کے وسیع رقبے پر تمام آبادی تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کسی چیلنج سے کم نہیں،بنیادی مواصلاتی ڈھانچے سے لیکر جملہ سہولیات کی فراہمی بہتر طریقے سے کررہے ہیں۔
دستیاب وسائل عوام کی ضروریات کے اجتماعی منصوبوں کیلئے بروئے کار لارہے ہیں،آئندہ بجٹ میں بھی عوام کی بہبود کے قابل عمل منصوبے لائیں گے۔
عوامی ضروریات کے حامل منظور شدہ ترقیاتی منصوبے بجٹ کا حصہ ہوں گے،وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے، منصوبوں کی تشکیل سے تکمیل تک خود جائزہ لوں گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ خوراک ختم کر دیا
عمائدین اور عوام نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل پر وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے اظہار تشکر کیا۔
