پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 کا نیا شیڈول جاری کر دیا،سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ سے اور فائنل 3 مئی کو ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل سیزن 11 کے تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے،فائنل لاہور میں ہوگا ،سیکیورٹی وجوہات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے میچز 2 وینیوز تک محدود ہیں۔
لاہور اور کراچی پی ایس ایل سیزن 11 کے 22، 22 میچز کی میزبانی کرینگے،پہلا میچ لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان لاہور میں ہوگا۔
سری لنکن کھلاڑی داسن شناکا نے پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جوائن کرلی
پی ایس ایل سیزن 11 کے تمام 44 میچز 39 دنوں میں مکمل ہونگے،کراچی کو پی ایس ایل سیزن 11 کے کوالیفائر کی میزبانی بھی مل گئی۔
ابتدائی طور پر پی ایس ایل 11 کے میچز پشاور، راولپنڈی، ملتان سمیت 6 وینیوز پر ہونے تھے۔
