ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ان تمام لوگوں کے لیے کھلا ہے جو ہماری سرزمین کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔
ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ دھمکیاں اور دہشت گردی صرف ہمارے اتحاد کو مضبوط کرتی ہیں،ہم میدانِ جنگ میں دیوانہ وار دھمکیوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں۔
ایران نے امریکا کا ایف 15 طیارہ تباہ کر دیا
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو آبنائے ہرمز مکمل بند کر دیں گے۔
جاری بیان میں ایرانی فوج کا کہنا تھا کہ امریکی اڈوں کی میزبانی کرنے والے ممالک میں موجود توانائی کی تنصیبات جائز ہدف ہوں گی۔
ایرانی میزائل لندن تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، برطانوی اخبار کا دعویٰ
توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایاتو امریکی شیئرز رکھنے والی کمپنیوں کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا۔
