چیئرمین آل کراچی تاجراتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ رواں عید سیزن ملکی تاریخ کا بدترین سیزن رہا،اشیا کی قیمتوں میں60 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خریداری گزشتہ سال کی نسبت40 فیصد کم رہی،70فیصد سامان فروخت نہیں ہوسکا،عید پر بمشکل 10ارب روپے کا مال فروخت ہوا۔
وزیر اعظم کا سیاسی و عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ،عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مارکیٹوں میں رونق کے باوجود خریداری حوصلہ افزا نہیں رہی،عید کی زیادہ خریداری خواتین اور بچوں کے ریڈی میڈ گارمنٹس، جوتے اور سستے سامان تک محدود رہی۔
عید شاپنگ کے حوالے سے مخصوص اور معروف تجارتی علاقوں کی200سے زائد مارکیٹوں کےتاجر عید کی روائتی خریداری کے منتظر رہے۔
شہر میں سیکیورٹی کی صورتحال غیر تسلی بخش رہی،ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا جبکہ پارکنگ مافیا نے بدستور اپنا حصہ وصول کیا اور من مانی فیس وصول کرتے رہے۔
عید احساس کا نام ہے، عام آدمی کو بھی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے، مریم نواز
مقامی و غیر مقامی گداگر شہر میں دندناتے رہے جن کی روک تھام کیلئے سرکاری سطح پر کوئی بھی حکمت عملی نظر نہیں آئی۔
