مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث ایئرلائنز کےشیئرزمیں 53ارب ڈالر کی کمی واقع ہوگئی ہے۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 20پبلک لسٹڈ ایئرلائنزکے شیئرزکی قدرمیں کمی ہوئی،ایئرلائنزکورونا کےبعد بدترین بحران میں ہیں۔
ایران نے امریکا کا ایف 15 طیارہ تباہ کر دیا
جنگ نےمشرقِ وسطیٰ کےمرکزی ہوائی اڈوں کانظام درہم برہم کر دیا،ایئرلائن حکام کوایندھن کی قلت کاخدشہ ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت جنگ شروع ہونے کےبعد دوگنا ہو گئی ہے ۔واضح رہے امریکا ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ تیسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔
