پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی ماروی خورشید ملک انتقال کر گئیں۔
پی پی پی سیکرٹریٹ کے مطابق ماروی خورشید ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا۔ صدر آصف علی زرداری نے سینٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شیری رحمان نے صاحبزادی کے انتقال کی تصدیق کردی، وہ 5 روزسےنجی اسپتال میں زیرِعلاج تھیں، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 35 سالہ ماروی ملک کو 3 دن قبل طبیعت خراب ہونے پروینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحومہ کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
مشترکہ آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنا تشویشناک ہے، آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
