امریکی صدرٹرمپ نے ایران کوآبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے سخت دھمکیاں دی ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو اس کے بجلی گھروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اس کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایران کی قیادت کو ختم کر چکا ہے اور اسے نقشے سے مٹا دیا گیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور امریکا اپنے طے شدہ شیڈول سے آگے ہے۔
سوئٹزرلینڈ نے امریکا سمیت ایران جنگ میں شامل ممالک کو اسلحے کی فراہمی معطل کر دی
خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، خصوصاً آبنائے ہرمز کی صورتحال کو لے کر عالمی برادری تشویش میں مبتلا ہے۔
