وزیراعظم شہباز شریف اورصدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے صدر مملکت کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
صدرمملکت اور وزیراعظم کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا،وزیراعظم نے صدرمملکت کو خطے کے سربراہان مملکت سے ان کے حالیہ روابط پر بریفنگ دی۔
وزیر اعظم کا سیاسی و عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ،عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار
صدر مملکت نے خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں قومی مفادات کے تحفظ اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قومی اتفاق رائے اور مؤثر سفارتی روابط کے ذریعے پاکستان کے مفادات کا دفاع کیا جائے۔
