سابق وزیر اعظم نوازشریف نے وزیر اعظم شہبازشریف کو ہدایت کی ہے کہ کوشش کریں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی،ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے،شہباز شریف نے فیملی کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا ایران کے نئے سپریم لیڈرکو خط، تعزیت اور مبارکباد کا اظہار
شہباز شریف نے خطے کی صورتحال کے حوالے سے نواز شریف کو آگاہ کیا،انہوں نے عوام کو پیٹرول میں دیئے گئے ریلیف سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کوہدایت کی کہ کوشش کریں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھیں ۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نےاہلخانہ کےلیے ظہرانہ بھی دیا،وزیراعظم شہباز شریف ،وزیراعلیٰ پنجاب اور حمزہ شہباز نے شرکت کی۔نواز شریف کے اہل خانہ اور قریبی عزیز بھی شریک ہوئے،نواز شہباز نے ظہرانے میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت بڑا نقصان ہے،نوازشریف
وزیراعظم نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور سفارتی محاذ پر بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتیں نہ بڑھا کر عوام کو عید پر ریلیف دیا ہے۔
قبل ازیں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے والدین کی قبور پر فاتحہ خوانی کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے والد، والدہ اوردیگر قریبی مرحومین کی قبروں پر حاضری دی ۔
