وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکل صورتحال میں دانشمندانہ فیصلے کیے،وزیراعظم نے عوامی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم قیمتوں کو برقرار رکھا۔
پوری قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت عید الفطر کے موقع پر پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں ہے،صورتحال انتہائی کشیدہ ہے،جنگ کی وجہ سے معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
خطے میں جاری تنازعات کی وجہ سے عید کی خوشیاں مدھم ہیں،عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،حکومت نے مشکل صورتحال میں دانشمندانہ فیصلے کیے،حکومت کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کر رہی ہے۔
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی،کفایت شعاری کر کے27 ارب روپے خصوصی فنڈ کیلئے مختص کیے،وزیراعظم نے عوامی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم قیمتوں کو برقرار رکھا۔
اس موقع پروفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بچت کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے،حکومت نے 45 ارب کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی بجائے خود برداشت کیا۔
وزیراعظم نے مشکل صورتحال میں بڑی دوراندیشی کے ساتھ فیصلے کیے،حکومت کے بروقت اقدامات سے تیل کے وافر ذخائر موجود ہیں،حکومت عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی،کفایت شعاری کے تحت 50 فیصد گاڑیاں گراؤنڈ کی گئیں ،تیل کی بچت کیلئے ہر شہری اپنا حصہ ڈالے۔
