وزیراعظم شہبازشریف نے اسپیکر قومی اسمبلی، گورنرز، وزرا ئے اعلیٰ ، سیاسی قائدین اور عسکری قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی ، چاروں صوبوں کے گورنرز سے بھی عید کی مبارکباد کیلئے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل کی کرم میں جوانوں کے ساتھ عید، دہشتگردی کے خلاف عزم کا اعادہ
وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ سندھ ،نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی ۔
اس کے علاوہ اتحادی جماعتوں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی گئی ۔
وزیر اعظم نے بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان ،خالد مقبول صدیقی،ایمل ولی ،خالد مگسی،علیم خان،چودھری سالک کو بھی عید کی مبارکباد دی۔
عیدالفطر کے موقع پر بابر اعظم کُک بن گئے
وزیر اعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو بھی ٹیلی فون کیا، سروسز چیفس کو عید الفطر کی مبارک باد دی۔
وزیراعظم نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے خدمات سرانجام دینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
