روس میں بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ماسکو میں 1 کروڑ 30 لاکھ افراد سوشل میڈیا اپیس سمیت فون کالز اور میسجز کرنے سے بھی قاصر ہیں ، شہری شہر کے وسطی علاقوں میں راستہ تلاش کرنے کیلیے ایپس استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔
اینڈرائیڈ فون میں سست انٹرنیٹ؟ رفتار تیز کرنے کے چند آسان اور مؤثر طریقے
کچھ لوگ گھبراہٹ میں واکی ٹاکی، کاغذ کے نقشے اور یہاں تک کہ پیجرز بھی خرید رہے ہیں،کئی مہینوں سے روس کے مختلف علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز متاثر ہو رہی ہیں۔
روس میں طویل عرصے سے ڈیجیٹل سینسر شپ کے تحت فیس بک اور انسٹاگرام جیسی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی عائد ہے۔ماسکو میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی بندش مارچ کے آغاز سے شروع ہوئی۔
