ایران نے اسرائیلی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ وسطی ایران کے اوپر اسرائیلی طیارے کو نشانہ بنایا، دوسری جانب اسرائیلی فوج نے طیارے کو نقصان پہنچنے کی تردید کردی۔
پاسداران انقلاب کا امریکی طیارے ایف 35 کونشانہ بنانے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کیا گیا،طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، مشن مکمل کر لیا۔
دوسری جانب بلوم برگ نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ میں تباہ ہونے والے طیاروں میں 10ریپر اسٹرائیک ڈرون طیارے بھی شامل ہیں۔
تباہ ہونے والے طیاروں کے علاوہ 6 امریکی جنگی طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے۔
تائیوان کیلئے تیار ہونیوالے نئے ایف 16وی طیاروں کی ٹیسٹ پروازیں اس ماہ شروع
ایک کے سی 135 ٹینکر طیارہ ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہوا اور اس کا چھ ارکان پر مشتمل عملہ بھی ہلاک ہو گیا، اس کے علاوہ سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر مزید 5 کے سی 135 ری فیولنگ طیارے ایرانی میزائل کا ہدف بنے جنہیں کافی نقصان پہنچا۔
