ایران نے جاپان کے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند نہیں کیا گیا اور جاپان سمیت دیگر ممالک کے بحری جہاز اس گزرگاہ کو استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ آبنائے ہرمز صرف ان ممالک کیلئے بند ہے جو ایران کے خلاف دشمنی یا حملے میں ملوث ہوں جبکہ دیگر ممالک کیلئے راستہ کھلا ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ محفوظ سمندری راستوں کی فراہمی کیلئے مختلف ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ آبنائے ہرمز کے استعمال کیلئے ایران سے رابطہ کرے۔
امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دے دی
ایرانی وزیر خارجہ کے اس بیان کو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں عالمی تیل ترسیل کیلئے آبنائے ہرمز کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔
