سوئٹزرلینڈ نے امریکا سمیت ایران جنگ میں شامل ممالک کو اسلحے کی فراہمی معطل کر دی۔
سوئس حکومت نے ایران جنگ میں اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوئٹزر لینڈ نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دی ہیں، اس کے علاوہ ایران جنگ میں شامل تمام ممالک کو بھی اسلحے کی فراہمی روک دی ہے۔
ایران جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں، بلوم برگ
دوسری جانب سری لنکا کے صدر انورا کماراڈسانائیکے نے بھی امریکا کے جنگی طیاروں کو اڈے دینے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکا کی جانب سے مارچ کے شروع میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جسے سری لنکن صدر نے مسترد کر دیا تھا۔
