وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ڈیل کیلئے تیار ہیں لیکن سیاست کیلئے نہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مختلف اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو سیکیورٹی، معاشی اور سفارتی مسائل درپیش ہیں جن سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے اور دوحہ معاہدہ پر عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے کسی حصے پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا، تاہم مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔
رانا ثنااللہ نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل اور بھارت دہشتگردوں کی فنڈنگ میں ملوث ہیں۔ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 والی پریکٹس دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی، اور اگر اس وقت وہ “پروجیکٹ” لانچ نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ہوتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ براہ راست کسی ڈیل کی بات اب ممکن نہیں اور پاکستان تحریک انصاف کیلئے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی نرمی کی گنجائش۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر ڈیل کیلئے تو تیار ہیں مگر سیاست کیلئے نہیں۔
عید احساس کا نام ہے، عام آدمی کو بھی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے، مریم نواز
معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے، تاہم عوام سے اپیل ہے کہ پیٹرول اور گیس کا استعمال کم سے کم کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ کسی ایک حکومت کا نہیں بلکہ عالمی سطح کا بحران ہے۔
