وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ عید احساس کا نام ہے،عام آدمی کوبھی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے امت مسلمہ اور اہلِ پاکستان کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے خطے کے موجودہ حالات کے پیش نظر عید سادگی سے منانے کی اپیل کی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے عید دنیا کے ہر شہر میں امن کا پیغام لے کر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید دراصل احساس کا نام ہے اور ہمیں چاہیے کہ عام آدمی کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ کیسی عید ہوگی اگر ہمارے قریب کوئی بھوکا رہ جائے، اس لیے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب اور نادار خاندانوں کا خیال رکھے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 40 لاکھ خاندانوں اور 2 کروڑ افراد کو امدادی رقوم فراہم کی گئی ہیں، جبکہ ضرورت مندوں کو 10،10 ہزار روپے کی فوری مالی امداد بھی دی گئی۔
شہدائے وطن اور ان کے عظیم خاندانوں کی لازوال قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، محسن نقوی
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک دھرتی پر جان قربان کرنے والوں کو عید کے موقع پر کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اور اخوت، محبت اور بھائی چارے کے جذبات کا فروغ عید کا اصل پیغام ہے۔
