کراچی میں آج صبح سویرے بارش سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح مغربی سلسلے کے نئے سلسلے کے تحت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ، جس نے عید کی صبح شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوگئی۔ گرومندر، شہید ملت روڈ، طارق روڈ، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز بارش ہوئی۔
گلشن حدید، اسکیم 33،گلشن اقبال، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، سی ویو کلفٹن اور پی آئی بی کالونی میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش بارش ہوئی، معمول سے زیادہ تیز ہوائیں بھی چلیں۔
ملک بھر میں عید کے اجتماعات، ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں
کراچی میں بارش کےبعدبیشترعید گاہ اورمساجد کےاطراف پانی جمع ہو گیا، عیدنماز پڑھنے کیلئے شہریوں کومساجداورعیدگاہ تک پہنچنےمیں دشواری کاسامنا کرنا پڑا۔
بارش کی وجہ سے نشترپارک میں ہونےوالانمازعید کااجتماع منسوخ کردیاگیا۔
