وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے،پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،رمضان المبارک کا مہینہ عبادات اور خدمت خلق میں گزرا،عید الفطر ہم سے خصوصی اجتماعی ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے۔
وزیراعظم کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے،خطے میں جنگ نے معیشت اور استحکام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا،رواں ہفتے کا بوجھ بھی حکومت برداشت کرے گی، جس کا حجم 45ارب بنتا ہے۔
میرے لیے عام آدمی کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی،پیٹرول 76 اورڈیزل میں 177روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی،جسے مسترد کردیا۔
عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کیا ،پیٹرول 127 اور ڈیزل 252روپے فی لیٹر اضافہ روکنے کیلئے 69ارب روپے خرچ کرچکے ہیں۔
وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی مکمل دستیابی کی یقین دہانی کرا دی
ہم سب کو بطور قوم اپنے طرز زندگی میں کفایت شعاری کو اپنانا ہوگا،حکومت عوام کی سہولت کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،اشرافیہ پر بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کارخیر میں اپنا کردار ادا کریں۔آج یہ پالیسی نافذالعمل ہے۔
میں خود روزانہ کی بنیاد پر ان اقدامات کا جائزہ لے رہا ہوں،قوم کے ایک ایک روپے کو امانت جان کر پوری ذمہ داری سے استعمال کیا جائے،بچت کی رقوم عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائیں۔
آج ہمیں ایثار اور قربانی کے جذبے کی جتنی ضرورت ہے شاید پہلے نہیں تھی،دعا ہے کہ خطے میں جاری جنگ کا پر امن حل نکلے،اللہ تعالی ٰ ہمارے وطن کو ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔
