ملک بھر میں عیدالفطرآج مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جائیگی،تمام چھوٹے ،بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات ہونگے، سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔
صدر مملکت کا عیدالفطرپر پیغام:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پوری پاکستانی قوم کو عیدالفطر پر دلی مبارکباد پیش کی ، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالفطر درحقیقت ماہ رمضان کی عبادات، صبر، تقویٰ اور ایثار کا صلہ ہے۔
عیدالفطر کا دن باہمی محبت، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا دن ہے،یہ دن تلقین کرتا ہے کہ معاشرے میں احساسِ ذمہ داری کو مضبوط کریں۔
ہمیں قومی یکجہتی، آئینی بالادستی اور قانون کی پاسداری کے عزم کی تجدید کرنی چاہیے،پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،میں دعاگو ہوں کہ مسلم امہ کا اتحاد قائم رہے اور دنیا بھر میں امن قائم ہو۔
وزیراعظم کا عید الفطر پر پیغام:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کے بابرکت اور پر مسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ آج کا مبارک دن ہمارے لئے اللہ کی خاص رحمت اور بے پایہ فضل و کرم کا مظہر ہے۔
آج کے دن تمام مسلمان اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں کہ رمضان المبارک کی خصوصی عبادات کے بعد عید سعید کی خوشی نصیب فرمائی۔اللہ ہماری عبادات کو منزل قبولیت عطاء فرمائے اور اسلامی اقدار کو اپنی عملی زندگی میں رائج کرنے کی توفیق دیں۔
عید الفطر صبر و استقامت کے بعد اللہ کے انعام کے وعدہ کی مثال ہے۔عید الفطر ایثار ،اتحاد، خدمت خلق اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو بھی تازہ کرتا ہے۔ بحیثیت قوم ہمیں عید کے دن معاشرے کے کمزور طبقات کو خوشیوں بھرے لمحات میں شریک رکھنا ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو عیدالفطر منانے کا اعلان
رمضان المبارک میں حکومت نے کمزور طبقات کی باعزت مالی معاونت کے لیے ڈیجیٹل والٹس کا نظام خوش اسلوبی سے مکمل کیا۔ اجتماعی ذمہ داری اور باہمی تعاون ہی اصل میں ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔
عید کی خوشیوں اور شکرگزاری کے اس موقع پر بھی ہمارے دل غزہ اور مشرقِ وسطیٰ میں تنازعات سے متاثرہ دیگر لوگوں کے لیے غمگین ہیں۔ ان کی تکلیف اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ امتِ مسلمہ میں مزید اتحاد کی اشد ضرورت ہے، تاکہ ہم مل کر انصاف، وقار اور پائیدار امن کو فروغ دے سکیں۔ ایسے وقت میں جب دنیا غیر یقینی اور عدم استحکام کا شکار ہے، ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارا اتحاد ہی ہے۔
اللہ کرے کہ یہ عید امتِ مسلمہ میں بھائی چارے کے جذبے کو مزید گہرا کرے اور ہمیں انسانیت کی بھلائی کے لیے مل کر کام کرنے کی توفیق دے۔
پاکستان میں شوال کا چاندنظرآ گیا
پاکستان من حیث القوم دنیا بھر میں امن و سلامتی اور استحکام کے لئے دعا گو ہے۔ اللہ کے حضور دست بدعا ہیں کہ عید کی مبارک گھڑیاں عالمی امن، عدل و انصاف، رواداری اور بھائی چارہ کی فضا کو تقویت دیں۔
