امریکی مارشل آرٹسٹ اور ہالی ووڈ کے معروف ایکشن اسٹار چک نورس(Chuck Norris)86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری بیان میں ان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔
View this post on Instagram
خاندانی بیان میں کہا گیا کہ “بھاری دل کے ساتھ ہم چک نورس کے انتقال کی خبر دے رہے ہیں، انہوں نے اپنی زندگی ایمان، مقصد اور اپنے پیاروں کے لیے غیر متزلزل وابستگی کے ساتھ گزاری۔” اہل خانہ کے مطابق وہ نہ صرف دنیا کے لیے ایک مضبوط اور بااثر شخصیت تھے بلکہ گھر میں ایک محبت کرنے والے شوہر، والد اور دادا بھی تھے۔
ہالی ووڈ کی مشہور کامیڈی اداکارہ کیتھرین او ہارا انتقال کر گئیں
چک نورس، جن کا اصل نام کارلوس رے نورس تھا، 1940 میں امریکی ریاست اوکلاہوما میں پیدا ہوئے۔ نوجوانی میں انہوں نے امریکی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور جنوبی کوریا میں تعیناتی کے دوران مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے کراٹے، تائیکوانڈو، جوڈو اور برازیلین جوجٹسو سمیت کئی فنون میں بلیک بیلٹ حاصل کیے اور اپنی طرز کا ایک نیا مارشل آرٹ “چن کک ڈو” بھی متعارف کرایا۔
انہوں نے 1960 کی دہائی میں کراٹے چیمپئن شپ جیت کر شہرت حاصل کی اور پھر فلمی دنیا کا رخ کیا۔ انہیں بڑی کامیابی 1972 کی فلم The Way of the Dragon سے ملی جس میں انہوں نے لیجنڈری اداکار Bruce Lee کے مدمقابل کردار ادا کیا۔

چک نورس نے ڈیلٹا فورس، مسنگ ان ایکشن سمیت متعدد فلموں میں کام کیا،انہیں عالمی شہرت ٹی وی سیریز Walker, Texas Ranger سے ملی، جو 1993 سے 2001 تک نشر ہوتی رہی۔ اس سیریز میں انہوں نے ایک انصاف پسند رینجر کا کردار ادا کیا جو ناظرین میں بے حد مقبول ہوا۔

فلمی کیریئر کے علاوہ وہ فٹنس کے فروغ، مارشل آرٹس اسکولز کے قیام اور سماجی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہے۔ بعد ازاں وہ انٹرنیٹ میمز “چک نورس فیکٹس” کے باعث نئی نسل میں بھی مقبول ہو گئے۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار راب رینر اور ان کی اہلیہ کی لاشیں برآمد
ٹیکساس کے گورنر Greg Abbott نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ٹیکساس نے ایک عظیم لیجنڈ کھو دیا ہے، انہوں نے طاقت، حوصلے اور حب الوطنی کی مثال قائم کی۔”
چک نورس اپنے پیچھے اہلیہ جینا اوکیلی اور پانچ بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی وفات سے فلمی اور مارشل آرٹس کی دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔
