ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ہماری محبت ڈھکی چھپی نہیں ،میں بھی پاکستان کیلئے وہی جذبات رکھتا ہوں جو ہمارے شہید لیڈر رکھتے تھے۔
نو روز پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا سال مضبوط معیشت کا سال ہوگا،ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔
امریکا اور اسرائیل48 گھنٹوں کیلئے عارضی جنگ بندی کے خواہاں ہیں، ایران کا دعویٰ
ایرانی سپریم لیڈر نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے ،ہمارے شہید لیڈر پاکستان سے بہت محبت کرتے تھے ،اس کی مثال جمعہ کا خطبہ ہے جس کے دوران شہید لیڈر نے پاکستان کیلئے دعا کی ، جب ملک کو تباہ کن سیلاب کا سامنا تھا۔
پاکستان سے ہماری محبت ڈھکی چھپی نہیں ،میں بھی پاکستان کیلئے وہی جذبات رکھتا ہوں جو ہمارے شہید لیڈر رکھتے تھے ،میں پاکستان سے اظہار محبت کرنے میں نہیں ہچکچاتا اور مختلف اجتماعات میں اسکا اظہار کرتا ہوں۔
برطانیہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تعاون سے گریز کرے،ایران
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی افواج نے ترکیہ اور عمان میں حملے نہیں کیے،اسرائیل پڑوسیوں میں دراڑ پیدا کرنے کے لیے فالس فلیگ کا حربہ استعمال کر رہا ہے،ایسا کچھ دیگر ممالک میں بھی ہو سکتا ہے۔
