ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل48 گھنٹوں کیلئے عارضی جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔
ایران کے دعوے پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا،دوسری جانب ایران نے مزید 45 جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
برطانیہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تعاون سے گریز کرے،ایران
ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ قزوین اور مغربی آذربائیجان میں کارروائیاں کی گئیں، 16افراد دشمن نیٹ ورک کو فوجی مقامات کی تفصیل دے رہے تھے۔
علاوہ ازیں ایران نے اسرائیلی شہر حیفہ کی آئل ریفائنری پر میزائل حملہ کردیا،ایرانی حملے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ،میزائل ریفائنری کے سروس یونٹ کو بجلی فراہم کرنے والے سسٹم پر گرا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائنی اسرائیلی حملے میں شہید
میزائل لگنے سے ریفائنری آپریشن کے انتہائی اہم انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ،ایرانی حملے کےباعث حیفہ آئل ریفائنری کے آپریشنز متاثرہیں ،ریفائنری کے کچھ متاثرہ یونٹس کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔
