سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
سری لنکاکے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں بیان دیا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتعینات کرنےکی درخواست کی تھی۔ امریکی طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے، انہیں جبوتی کے اڈے سے سری لنکا لانے کا منصوبہ تھا۔
برطانیہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تعاون سے گریز کرے،ایران
صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ایوان کو بتایا کہ ہم نے امریکی درخواست پر واضح طور پر انکار کر دیا تھا۔تاکہ کسی بھی عالمی تنازع میں فریق بننے سے گریز کیا جا سکے۔ اس فیصلے پر ایوان میں موجود ارکان نے ڈیسک بجا کر اظہارِ حمایت کیا۔
واضح رہے کہ سری لنکا اس وقت معاشی بحالی کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور نئی علاقائی کشیدگی اس کی معیشت پر مزید دباؤ ڈال سکتی ہے۔ امریکا اس کی سب سے بڑی برآمدی ہے۔
