ایران نے برطانیہ پر واضح کیا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تعاون سے گریز کرے،امریکا کو فوجی اڈے فراہم کرنا جارحیت میں شمولیت تصور ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خود مختاری اور آزادی کے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائنی اسرائیلی حملے میں شہید
حالات معمول پر لانے کا واحد راستہ حملوں کا خاتمہ ہے،ضمانت دی جائے کہ ایسی جارحیت دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی۔
دوسری جانب ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے سیاحتی مراکز میں اسرائیلی و امریکی حکام اور فوجی اہلکار محفوظ نہیں رہیں گے۔
ایران جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں، بلوم برگ
ایرانی رہنماؤں کی شہادتوں کے بعد دنیا بھر کے سیاحتی مراکز امریکی و اسرائیلی حکام کیلئے محفوظ نہیں۔
