امریکی ٹیکنالوجی کمپنی Amazon نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد اسمارٹ فون مارکیٹ میں دوبارہ قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کمپنی نے 2014 میں اپنے پہلے اسمارٹ فون کی ناکامی کے بعد اب ایک نئے اور جدید موبائل فون پر کام شروع کر دیا ہے، جس سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بار پھر ہلچل پیدا ہونے کا امکان ہے۔
ایپل صارفین کیلئے انتباہ، لاکھوں آئی فونز ہیک ہونے کا خطرہ
رپورٹس کے مطابق ایمازون کے اس نئے موبائل فون منصوبے کا نام “ٹرانسفارمر” رکھا گیا ہے، جو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا فون روایتی اسمارٹ فونز سے مختلف ہوگا اور صارفین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ایمازون کے اس نئے اسمارٹ فون میں کمپنی کا معروف وائس اسسٹنٹ Amazon Alexa مرکزی کردار ادا کرے گا، جسے مزید جدید بنایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے، جو صارفین کی روزمرہ زندگی کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
یاد رہے کہ ایمازون نے 2014 میں اپنا پہلا اسمارٹ فون “فائر فون” متعارف کرایا تھا، تاہم یہ ڈیوائس صارفین کی توقعات پر پورا نہ اتر سکی اور مارکیٹ میں بری طرح ناکام رہی۔ اسی ناکامی کے بعد کمپنی نے اسمارٹ فون سیکٹر سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔
اسمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہونے کی 4 بڑی وجوہات
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار ایمازون جدید اے آئی ٹیکنالوجی اور اسمارٹ سروسز کے ذریعے اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا۔ اگر کمپنی اپنے دعووں کے مطابق جدید فیچرز متعارف کرانے میں کامیاب ہو گئی تو یہ اسمارٹ فون مارکیٹ میں بڑی تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔
ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کے مطابق ایمازون کا یہ اقدام دیگر بڑی موبائل کمپنیوں کے لیے بھی ایک نیا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ صارفین کو مزید جدید اور اسمارٹ سہولیات میسر آنے کی توقع ہے۔
