کاسا۔1000 منصوبے میں پاکستان کو اہم اقتصادی کامیابی مل گئی جس میں 27 ملین ڈالر سے زائد کی بچت ہوئی ہے۔
وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان نے کنٹریکٹر کی جانب سے تخمینہ شدہ مالی لاگت میں نمایاں کمی کرواتے ہوئے 27 ملین ڈالر سے زائد کی بچت ممکن بنائی۔
ذرائع کے مطابق کیئر اینڈ کسٹڈی کی لاگت جو پہلے صرف پاکستان کیلئے تقریباً 32.9 ملین ڈالر مقرر کی گئی تھی، اب کم ہو کر 9 ملین ڈالر تک محدود کر دی گئی ہے۔
نئی ترتیب کے تحت یہ 9 ملین ڈالر کی لاگت تاجکستان اور پاکستان کے درمیان تقسیم کی جائے گی، جس سے پاکستان پر مالی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی۔
مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ منصوبے کے اہم اثاثوں کی حفاظت اور آپریشنل تیاری کو برقرار رکھا جائے گا جبکہ اہم تنصیبات کی عبوری حفاظت اور فعالیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
دو دن میں سونے کی قیمت میں تاریخی کمی
مزید برآں ضرورت کے پیش نظر فروری 2028 کے بعد محدود مدت کے لیے توسیع پر بھی اتفاق کیا گیا، جس سے منصوبے کی بروقت تکمیل اور تسلسل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
