وزیرِاعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فونک گفتگو میں آذربائیجان کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں میں عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر علیوف اور آذربائیجان کے برادر عوام کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی۔
صدر آذربائیجان نے بھی پاکستانی عوام کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے دعا کی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انورابراہیم سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، انہوں نے ملائیشیا کے وزیراعظم، حکومت اورعوام کوعید کی مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے خلیجی خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانےکی ضرورت پر زور دیا، پاکستان اور ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےعزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
