ملتان،عیدالفطرکےموقع پرضلع بھرمیں عارضی مکینیکل جھولوں پرپابندی عائد کر دی گئی۔
حکومت پنجاب نےعوامی مقامات پرعارضی جھولوں پرپابندی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ملتان میں عیدالفطر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے عوامی مقامات پر عارضی مکینیکل جھولوں کے قیام پر پابندی عائد کر دی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق پارکوں میں مستقل نصب مکینیکل جھولوں کو صرف فٹنس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ جھولوں کی مکمل سیفٹی انسپکشن یقینی بنائی جائے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں تین دن تک بارشیں ہونے کی پیشگوئی
انہوں نے خبردار کیا کہ حفاظتی معیارات پورے نہ کرنے والے پارک منتظمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کسی بھی جھولے کو چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
