بلوم برگ نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ میں تباہ ہونے والے طیاروں میں 10ریپر اسٹرائیک ڈرون طیارے بھی شامل ہیں۔
تباہ ہونے والے طیاروں کے علاوہ 6 امریکی جنگی طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے۔
آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا
ایک کے سی 135 ٹینکر طیارہ ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہوا اور اس کا چھ ارکان پر مشتمل عملہ بھی ہلاک ہو گیا، اس کے علاوہ سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر مزید 5 کے سی 135 ری فیولنگ طیارے ایرانی میزائل کا ہدف بنے جنہیں کافی نقصان پہنچا۔
