اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے ایران جنگ سے متعلق کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسے روکا جائے۔
انہوں نے امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ یہ جنگ روکی جائے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران سے پڑوسی ممالک پر حملے روکنے اور آبنائے ہرمز کی بندش فوری ختم کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔
ایران کا اسرائیل میں حیفہ میں آئل ریفائنری پر حملہ، پہلی بار ملٹی وار ہیڈ نصراللہ میزائل کا استعمال
واضح رہے کہ یورپی یونین نے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، یورپی یونین کا کہنا تھا کہ اس جنگ سے فوری طور پر یورپ کی جانب نقل مکانی میں اضافہ نہیں ہوا۔
